(عابد چودھری)فیروزپورروڈپرچلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ لگنےسےگاڑی کااگلاحصہ مکمل طورپرتباہ ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق گاڑی کوآگ لگنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، لاہور کے مشہور روڈ فیروزپورروڈپرچلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سےگاڑی کااگلاحصہ مکمل طورپرتباہ ہو گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کاعملہ موقع پرپہنچ گیا اور آگ پرقابوپایا،گاڑی میں آگ وائرنگ سےشارٹ سرکٹ کے باعث لگی،حادثے میں خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنون ایک ایسا ہی واقعہ رونما ہوا تھا، فیروز پور روڈ گلاب دیوی ہسپتال کے قریب پک اپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا ۔
کاہنہ کا رہائشی محمد اسلم پک اپ گھر لے کر جا رہا تھا کہ اس دوران گلاب دیوی ہسپتال کے قریب پک اپ میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری پک اپ کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔
شہری اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے, چند ہی منٹوں میں گاڑی مکمل طور پر خاکستر ہو گئی۔