لاری اڈہ، سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنیوالا باپ گرفتار

24 Oct, 2021 | 04:54 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)بچے، بچیوں اورخواتین کے ساتھ زیادتی، ہراساں اور غیراخلاقی واقعات کی آئے دن خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، اس طرح کی صورت حال نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔لاہور میں پولیس نےسوتیلی بیٹی سےزیادتی کرنے والےباپ گرفتار کرلیا۔

آئے روز انسان کے روپ میں چھپے درندے بچوں، لڑکیوں اور خواتین کی آبروریزی کرنے کی تاک میں رہتے ہیں،لاری اڈہ میں سوتیلی بیٹی سےزیادتی کر نےوالاباپ گرفتار کرلیا،ملزم نے 13سالہ سوتیلی بیٹی کوزیادتی کانشانہ بنایا،ملزم کو بیوی کی درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیاگیا، پولیس کا کہناتھا کہ ملزم ارشد کیخلاف مقدمہ درج تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سیشن کورٹ نے سات سالہ کمسن بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے والے مجرم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر مجرم منشاد کو عمر قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

 ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین موہل نے زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا، ملزم منشاد کے خلاف معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاون میں درج کیا گیا۔ عدالت نے مقدمہ میں تیرہ گواہوں کے بیانات قلمبند کیےتھے۔

پراسیکوٹر کے مطابق بچی کے والدین بچی کا گھر چھوڑ کرشادی پر گئے تھے،ملزم نے ننھی بچی کو اکیلے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا عدالت ملزم کو سخت سزا کا حکم جاری کیا تھا، عدالت کی جانب سے سزا کے بعد مجرم کو فوری جیل منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں