فضا میں سفر کرنیوالےبھی پاک بھارت سنسنی میچ سے باخبر رہیں گے

24 Oct, 2021 | 04:30 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42:پاک بھارت سنسنی خیز میچ ، فضا میں سفر کرنے والے مسافر بھی میچ سے باخبر رہیں گے ،ایئرلا ئنز نے خصوصی انتظامات کرلیے،کپتان اندرون اور بیرون ملک تمام پروازوں پر مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھیں گے۔

تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت سنسنی میچ کا ٹاکرا فضاوٴں میں بھی سفر کرنے والے مسافر پاک بھارت میچ سے باخبر رہیں گے۔ پی آئی اے کے خصوصی انتظامات پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے تمام پروازوں پر اپنے مسافروں کو میچ سے باخبر رکھنے کیلئے احکامات جاری کردیئے۔ اندرون و بیرون ملک جانےوالی تمام پروازوں پر کپتان پاک بھارت سنسنی خیز میچ میں مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھیں گے۔

پی آئی اے کی لانگ روٹ پر جانے والی پروازوں پر کپتان مسافروں کو سیٹلائٹ کمیونکیشن اور ACARSسسٹم کے تحت میچ سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے، پی آئی اے کے بوئنگ 777طیاروں میں خودکار نظام اورACARSسسٹم کے تحت مسافروں کو میچ کی صورتحال سے آگاہ رکھیں گے، ایئربس320طیارے کے کپتان اے ٹی سی، ریڈار کنٹرولر سے میچ کی تفصیلات لیکر مسافروں کو آگاہ کریں گے۔

نجی ایئرلائن بھی اندرون ملک پروازوں پر میچ سے متعلق مسافروں کوآگاہ رکھے گی، غیر ملکی ایئرلائن نے بھی اپنے مسافر وں کو طویل دورانیہ کی پروازوں پر وائی فائی اور جدیدسسٹم کے تحت میچ سے آگاہ رکھیں گے۔

مزیدخبریں