ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذہبی جماعت کےعہدیداروں اور 200 نامعلوم افراد پر مقدمہ

TLP Long March Warning
کیپشن: TLP Long March
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں مذہبی جماعت کےمارچ کے دوران پولیس چوکی ریواز گارڈن پر حملے کا مقدمہ درج، مقدمہ میں23 عہدیداروں اوردوسو نامعلوم افراد نامزد، ملزمان حملے کے دوران تین پسٹل اور اہلکاروں کے چھ موبائل بھی لے گئے۔

مذہبی جماعت کے لانگ مارچ کے دوران پولیس چوکی ریوازگارڈن پرحملہ کیا گیا، پولیس نے چوکی پر حملے کا مقدمہ مذہبی جماعت کےعہدیداروں اور200نامعلوم افرادکیخلاف درج کر لیا،مقدمہ چوکی انچارج وقاص علی کی مدعیت میں تھانہ ساندہ میں درج کیاگیا، جس میں دہشتگرد ی،16ایم پی او،ڈکیتی سمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مظاہرین چوکی پرحملہ کرکےمال خانے سے 3پسٹل لئے گئے جبکہ چوکی میں موٹرسائیکلوں کونقصان پہنچایا،دروازےتوڑ دیئے، مظاہرین ملازمین کے بکسوں سے 60ہزار نقدی،6موبائل فون بھی لئے گئے۔

مقدمہ میں صفدرعلی خان ،حافظ انس رضوی،مہرمحمد قاسم،پیرسرور شاہ ،مفتی عمار، مولانا غلام عباس کونامزد کیاگیا،مفتی وزیرالقادری،مفتی عابد رضاحافظ عبدالستار،مولاناعاصم اشتیاق،سید احمد شاہ بخاری،سلیم ایڈووکیٹ،محسن ایڈووکیٹ سمیت 23عہدیداروں کو نامزد کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer