ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

24 Oct, 2021 | 01:34 PM

Sughra Afzal
Read more!

(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کا بڑا میچ، روایتی حریف پاک بھارت کے درمیان ٹاکرا آج ہوگا۔ 

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کے میدان میں ہوگا، ٹی 20 ورلڈ کپ2021 میں دونوں ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی،  بابراعظم پاکستان کےکپتان، کوہلی بھارت کی کمان سنبھالیں گے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا, کرکٹ کے دیوانے میچ دیکھنے کیلئے بیتاب ہوگئے، شہر میں بڑی سکرینیں لگائی جارہی ہیں، خواتین کرکٹرز بھی قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

پاک بھارت میچ کے حوالے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھاکہ ہم نے ریلیکس رہنا ہے، دباؤ نہیں لینا, پہلے دو میچز بہت اہم ہیں لیکن ہمیں اعتماد ہے کہ ہم اچھا کھیلیں گے، پاک بھارت ہمیشہ ایک بڑا میچ ہوتا ہے اعصاب پر قابو پانا ہوتا ہے, ہرٹیم کی اپنی قوت ہوتی ہے اور ہماری بولنگ ہمیشہ اچھی رہی ہے.

مزیدخبریں