کالعدم تنظیم کا سنٹرل جیل پر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

24 Oct, 2021 | 12:12 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تنظیم کی جانب سے سنٹرل جیل بنوں پر حملے کا خدشہ، سکیورٹی اداروں نے جیل کی سکیورٹی سخت کرنے کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔

 تھریٹ الرٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کے مبینہ شدت پسند جدید ہتھیار اور فورسز کی یونیفارم ساتھ رکھے ہوئے ہیں اور قریبی علاقوں میں گروپس کی شکل میں پائے گئے ہیں جو سنٹرل جیل پر حملہ کر سکتے ہیں,  اس لئے جیل کی سکیورٹی بڑھا کر غیر متعلقہ لوگوں کے داخلے پر کڑی نگرانی کی جائے، اسی طرح بنوں کے داخلے راستوں میں آنے والی چیک پوسٹوں پر بھاری ہتھیار نصب کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں.

واضح رہےکہ مبینہ شدت پسند کمانڈر عدنان رشید کی رہائی کیلئے سال  2012  اپریل کے مہینے میں جدید اسلحہ سے لیس تقریبا 200 مبینہ شدت پسندوں نے سنٹرل جیل پر حملہ کرکے عدنان رشید سمیت  400 قیدی و حوالاتیوں کو چھڑا لیا تھا۔

مزیدخبریں