(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کی تقریباً ساری شرائط مان لیں، آئی ایم ایف نے شرح سود بڑھانے اور ڈالرکا مارکیٹ ریٹ مقرر کرنے کی شرط رکھی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں، قرض پروگرام بحالی کیلئے پاکستان کو نئی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا, قرض پروگرام کی بحالی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف بورڈ کرے گا، پاکستان ٹیکس محاصل بڑھانے کے اقدامات کرے گا.
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو معاشی اہداف پر نظرثانی کی تجویز دے دی، شرح سود بڑھانے اور ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کرنے کی شرط عائد کی گئی، آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے پلان کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
دوسری جانب ترجمان مشیرخزانہ مزمل اسلم کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، جیسے ہی مذاکرات مکمل ہوں گے اعلامیہ جاری کردیا جائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ جاری مذاکرات کے دوران ناکامی کی خبر دینا بھی درست نہیں، اس کے علاوہ جو خبر چل رہی ہے وہ وزارت خزانہ کا موقف نہیں۔