ترقیاتی کاموں اور سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر پابندی عائد

24 Oct, 2021 | 11:12 AM

Sughra Afzal

کورٹ سٹریٹ (درنایاب، راؤ دلشاد) لاہور کے حلقہ این اے133 میں ضمنی انتخابات، سرکاری محکموں میں تبادلوں اور ترقیاتی سکیموں کے اعلان پر پابندی عائد کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے133میں ضمنی الیکشن کے باعث سرکاری محکموں میں تبادلوں اور ترقیاتی سکیموں کے اعلان پر5دسمبر تک پابندی عائد کر دی گئی، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت، محکمہ بلدیات سمیت تمام سرکاری اداروں کو روک دیا، مراسلے کے مطابق ترقیاتی ادارہ، لوکل گورنمنٹ سمیت کوئی بھی ادارہ ترقیاتی سکیموں کا اعلان نہیں کر سکے گا، این اے 133 کے ضمنی الیکشن تک پابندی برقرار رہے گی۔

علاوہ ازیں این اے 133 کا ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں نے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع کردی،  مختلف پارٹیوں کے 19 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے، این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے تاحال 19 امیدواروں نے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جبکہ ایک بھی امیدوارنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ پیر تک کاغذات نامزدگی حاصل کیے جاسکیں گے، این اے 133 کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست 11 نومبرکو شائع کردی جائے گی۔

مزیدخبریں