اشنا شاہ کی متنازع تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

24 Oct, 2021 | 10:08 AM

Sughra Afzal

ڈیفنس (زین مدنی ) پاکستان کی نوجوان اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ کی نئی متنازع تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کا شمار شوبز کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد سیریلز میں بہترین اداکاری کرکے ناظرین کو محظوظ کیا، اشنا شاہ اپنے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس کے باعث اکثرو بیشتر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی بولڈ تصاویر شیئر کی ہیں جبکہ صارفین کے لئے کمنٹس کا سیکشن بلاک کردیا ہے، یہ تصاویر ساحل پر لی گئیں ہیں، ان تصاویر میں اداکارہ نے مغربی لباس پہنا ہوا ہے ، مداحوں کی جانب سے اداکارہ اشنا شاہ کی فٹنس کی بھی خوب تعریف کی جار ہی ہے تاہم کچھ لوگوں نے اداکارہ کے لباس پر تنقید بھی کی اور اسے ناپسندیدہ قرار دیا۔

اس سے قبل اداکارہ اشنا شاہ نے اسی طرز کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جس پر مداحوں نے بہت تنقید بھی کی تھی، اداکارہ اشنا شاہ کی ان تصاویر میں انہیں بے حد بولڈ انداز کے ساتھ ماڈرن لباس میں بھی دیکھا جاسکتا ہے، اشنا شاہ نے ان تصاویر کی کیپشن میں جلیبی کا لفظ استعمال کیا اور ساتھ میں استغفر اللہ بھی لکھا ہے۔

 

 

مزیدخبریں