نشتر پارک (سٹی42 نیوز)پاکستان کے سینئر اداکار ساجد حسن نے اتوار کے روز ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دعا کرنے کی غرض سے پہاڑوں کا رخ کرلیا۔
ساجد حسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت ہنزہ میں ہوں اور یہاں پہاڑوں پر پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے مقابلے کیلئے دعا کرنے آیا ہوں۔اداکار نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کو اتنی بری طرح شکست دے کہ ہم ایک مرتبہ پھر کشمیر کا مسئلہ آگے لے کر آئیں، بہت مزے دار میچ ہے جسے ہمیں کھیل کی طرح ہی لینا چاہیے۔
ساجد حسن نے قومی ٹیم سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے میں جو بھی جیتے اسے مبارکباد دینی چاہیے تاہم ہمیں اپنی ٹیم سے پرامید بھی ہونا چاہیے کہ وہ ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گے۔
واضح رہےکہ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کے میدان میں ہوگا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021 میں دونوں ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی، بابراعظم پاکستان کے کپتان، کوہلی بھارت کی کمان سنبھالیں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔