ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لمز کے طلبا سڑکوں پر آگئے

لمز کے طلبا سڑکوں پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) لمز کے طلبا کلاسز کا آغاز نہ ہونے پر سڑکوں پر آگئے، کہتے ہیں کہ تمام جامعات کھل گئیں ان کی جامعہ کو بھی کھل جانا چاہئے، آن لائن تعلیم ان کی فیسوں اور صحت کو متاثر کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن کلاسز سے تنگ طلبا سڑکوں پر آگئے۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کی مختلف کلاسز کے طلبا نے یونیورسٹی کے سامنے بھرپور احتجاج کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام نجی اور سرکاری جامعات کھل گئیں ہیں مگر ان کی یونیورسٹی تاحال بند ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کوئی ڈیڈ لائن بھی نہیں دی جارہی، آن لائن کلاسز سے تنگ آگئے ہیں، صحت متاثر ہونے لگی ہے، فیس میں بھی کوئی رعایت نہیں دی جارہی اور فیس آن لائن کلاسز کے لیے نہیں دی تھی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی بند نہیں ہے، روز ایک ہزار سے زیادہ طلبا وزٹ کرتے ہیں، حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور اگلے سمسٹر سے روایتی طریقے سے کلاسز لگانے کا پلان ہے۔ احتجاج کے بعد انتظامیہ نے طلبا کو مذاکرات کے لیے بلایا اور صورتحال سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی نے بی ایس آنرز کے تیسرے اور پانچویں سمسٹرز کے طلبا کو کیمپس میں کلاسز لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا 2 نومبر سے فیس ٹو فیس کلاسز لے سکیں گے۔ آن لائن کلاسز لینے والے طلبا کو فیس میں 50 فیصد رعایت ملے گی جبکہ ہاسٹل میں رہائش کیلئے طلبا واجبات ادا کریں۔