بہادر علی خان کی سیکرٹری قانون تعیناتی کی منظوری

24 Oct, 2020 | 06:32 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) بہادر علی خان کو سیکرٹری قانون تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ 26 اکتوبر کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہادر علی خان کو سیکرٹری قانون تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ نذیر احمد گجانہ کے سبکدوش ہونے کے بعد سیکرٹری قانون کی آسامی کچھ عرصہ سے خالی پڑی تھی۔ سٹی فورٹی ٹو نے دو ماہ قبل بہادر علی خان کی سیکرٹری قانون تعیناتی بارے قبل از وقت خبر دی تھی۔ 

سیکرٹری قانون تعینات ہونے والے بہادر علی خان اس وقت ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی تعینات ہیں۔ آپ رجسٹرار ہائیکورٹ اور کئی اضلاع میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات رہے۔

بہادر علی خان یکم ستمبر کو  رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھےاور بعد میں ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی تعینات ہوئے۔ آپ کا شمار فرض شناش اور قابل جوڈیشل افسران میں ہوتا ہے۔ 

مزیدخبریں