سرکاری سکولوں کاوزٹ کرنیوالی ٹیموں پر پابندیاں لگ گئیں

24 Oct, 2020 | 04:58 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےافسران و مانیٹرنگ ٹیموں کے سرکاری سکولوں میں وزٹ کےحوالے سے ایس او پیز جاری کردیئے۔

ایس او پیز کے مطابق مانیٹرنگ ٹیموں کا بھی احکامات کا عملدرآمد کرنا لازمی ہوگا،افسران ومانیٹرنگ ٹیم کمرہ جماعت میں بغیر اجازت داخل نہیں ہونگے، مانیٹرنگ ٹیم سکول وزٹ سےقبل ہیڈٹیچر کو آگاہ کریں گے، کمرہ جماعت میں افسران داخلےسےقبل ٹیچرسےاجازت لیں گے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایس او پیز جاری کرنے کا مقصد بچوں کےدل میں اساتذہ کی عزت واحترام میں اضافہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں  کورونا وائرس نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے،متاثرہ مریضوں اور شرح اموات میں دوبارہ اضافہ ہورہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا سے مزید 12 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 727 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ہی 847 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کا تناسب دنیا کے 2.72 فیصد تناسب کے مقابلے میں 2.06 فیصد ہے اور انتقال کرنے والوں میں 76 فیصد کی عمر 50 سال سے زیادہ تھی جب کہ پاکستان میں کوروناسے 71 فیصد مردجاں بحق ہوئے۔

کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں نے بھی سخت احکامات جاری کردیے ہیں، صوبائی وزیرتعلیم  نے بھی پنجاب کے تمام نجی وسرکاری سکولوں کو ہدایات جاری کیں کہ طلباء اور اساتذہ کی صحت کی حفاظت اولین ترجیح ہے اس بارے کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا،ہر حال میں کورونا ایس او پیز بھی عملدرآمد کرایا جائےگا۔

مزیدخبریں