پنجاب کے تمام آف گرڈ علاقوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

24 Oct, 2020 | 04:22 PM

Sughra Afzal

کینال روڈ (سعود بٹ) متبادل ذرائع توانائی پر مبنیٰ ترقیاتی منصوبوں سمیت چا رنکاتی ایجنڈے کا منصوبہ، وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک  کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری توانائی عامر جان سمیت تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پنجاب میں بجلی سے محروم علاقوں کو بجلی کی فراہمی ترجیح ہے ،اس وقت پنجاب کے 6 ہزار 103 دیہات بجلی سے محروم ہیں، محکمہ توانائی نے بجلی سے محروم علاقوں کوتوانائی کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ حکمت عملی طے کرلی ہے۔

 اختر ملک نے کہا کہ پنجاب کے تمام آف گرڈ علاقوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے جارہے ہیں،سابقہ دور حکومت میں صرف زبانی جمع خرچ ہوتا رہا، گھریلو صارفین کے لیے سولر پالیسی پر بھی کام ہو رہا ہے،حکومت نے متبادل ذرائع توانائی پالیسی بھی نوٹیفائی کردی ہے۔

اختر ملک نے کہا کہ متبادل ذرائع توانائی پالیسی سے مقامی ذرائع توانائی کی پیداوار میں انقلاب آئے گا، پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھے گا۔

دوسری جانب لیسکو میں بجلی کے بلوں کی مد میں کروڑوں روپےکی بجلی چوری کرانے کا انکشاف ہوا، بجلی چوری اور خراب میٹرز کے حامل صارفین کو60 کروڑ روپے کے بل چارج نہ ہونے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 ذرائع کے مطابق  خراب میٹرز کو اتارکر صارفین کو بل چارج نہیں کیے گئےجبکہ میٹرز کی لیبارٹری رپورٹ لینے کی بجائے متعلقہ افسروں نے خاموشی اختیارکرلی۔لیبارٹری رپورٹس میں 60کروڑ روپے کے بلوں اور بلنگ کا ریکارڈ لیسکو کے پاس موجود نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی،ریکارڈ کی عدم موجودگی پرایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

ایف آئی اے نے گزشتہ تین سال کے دوران اتارے جانیوالے صنعتی و کمرشل کنکشنز پر تحقیقات کا آغاز کیا،تحقیقات کے دوران لیسکوکے شعبہ کمرشل و آپریشن ونگ کے افسران و ملازمین کو طلب کیا جائے گا۔

مزیدخبریں