وفاق نے صوبہ پنجاب کو بڑا جھٹکا دیدیا

24 Oct, 2020 | 01:20 PM

M .SAJID .KHAN

(علی رامے)وفاق نے لاہورسمیت صوبہ بھر  کی عوام کے حق پر بڑا ڈاکہ ڈال دیا، پنجاب کے 2کھرب روپے کے فنڈز دبالئے،وفاق نے پنجاب کا شیئر 200ارب سے کم کرکے 44ارب رکھا، شیئر کم ہونے سے جاری منصوبے سست روی کا شکار ہوئے، پنجاب حکومت نے آبادی کے تناسب سے حصہ دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پنجاب اور لاہور کے ساتھ ہاتھ کردکھایا،عوام کے حق پر بڑا ڈاکہ ڈال دیا،وفاق نے پنجاب کے 2 کھرب روپے کے فنڈ دبالئے، وفاقی حکومت نے ہوشیاری دکھاتے  پنجاب کا شیئر 200 ارب سے کم کر کے 44 ارب رکھا،صحت،تعلیم کے پروگرام کے لئے ابتک 2 ارب روپے دیئے گئے۔
ڈیڑھ کھرب سے زائد کٹوتی سے مالی معاملات مشکلات کا شکار ہورہے ہیں،عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے انتہائی کم فنڈز مختص کئے،پی ایس ڈی پی میں ایک بھی نیا منصوبہ نہیں رکھا گیا، شیئر کم ہونے سے جاری منصوبےسست روی کاشکار ہو گئے،پنجاب نے شیئر بڑھانے کی متعدد بار درخواست بھی کی۔

محکمہ خزُانہ کا کہناتھا کہ وفاق نے 30 ارب کے فنڈ دینے کی یقین دہانی کرائی، مگر  پنجاب کو جو میسر فنڈز تھا وہ بھی کم کردیا گیا، پنجاب حکومت نے آبادی کےتناسب سے حصہ دینے کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ دنوں وفاق نے  پنجاب میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں تعاون کا فیصلہ کیا، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پروفاقی حکومت نےپنجاب کو 30 ارب روپےدینے پررضامندی ظاہر کی، لاہور،لیہ،راجن پور اور اٹک میں ماں بچہ ہسپتالوں کی تعمیر میں وفاقی حکومت 9 ارب 86 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔

پی اینڈ ڈی بورڈ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ڈی ایچ کیوچکوال کیلئے 4 ارب 95 کروڑ،امراض سے بچاؤ کے پروگرام کیلئے 5 ارب روپے فراہم کرے گی،سیالکوٹ اور بہاولنگر میں بھی ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت 10 ارب کے فنڈزدےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کےتعاون سے پنجاب میں مکمل ہونے والے 7 ترقیاتی منصوبوں میں سے4 منصوبے تاحال منظور ہی نہیں ہو سکے،جبکہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئراورسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکے7 منصوبوں پر مجموعی طور پر 50 ارب 32 کروڑ روپےلاگت آئےگی۔

مزیدخبریں