کاروبار کے خواہشمند افراد کیلئے نئی سکیم متعارف

24 Oct, 2020 | 10:55 AM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)ٹیوٹا، دی بنک آف پنجاب کے تعاون سے نوجوان بزنس مین کو نئے کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا اور دی بینک آف پنجاب کے مابین نوجوان بزنس مین کو نئے کاروبار کے لئے قرضہ فراہم کیا جائے گا۔قرضوں کی فراہمی وزیر اعظم کی کامیاب نوجوان پاکستان پروگرام کے تحت کی جائے گی۔معاہدے پر  چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق اور صدر دی بنک آف پنجاب ظفر مسعود نے دستخط کیے۔

اس موقع پر چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا تھا کہ پنجاب روز گار سکیم کے تحت بھی قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سے نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہونا کا موقع ملے گا۔ صدر دی بنک آف پنجاب ظفر مسعود کا کہنا تھا کہ قرضوں کی فراہمی سے بے روزگاری کم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے آسان قرضہ جات سکیم شروع ہوچکی ہے، حصول قرضہ کے لئے عمر کی حدود کا تعین20 سے 50 سال رکھا گیا ہے۔حکومت نے  16 لاکھ لوگوں کو 30ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات کی آسان شرائط پر فراہمی کا عزم کیا گیا جس کی بدولت پنجاب کے نوجوان اپنے روزگار کے راستے خود بنائیں گے ۔ ہنر مند نوجوان اپناکاروبار کرسکیں گے،اس سکیم کے تحت بیروزگار افراد بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

 مرد ، خواتین ،خوجہ سراء اور خصوصی افراد چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کے لیے قرضہ کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ۔ انتہائی کم شرح مارک اپ جس کی 2 سے 5 سال میں واپسی  ہوگی۔صوبہ پنجاب میں میں بے روزگاری کی شرح میں خطر خواہ کمی دیکھنے کر کو ملے گی , مزیدمعلومات کے لئےrozgar.psic.punjab.gov.pk وزٹ کریں۔

مزیدخبریں