صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ

24 Oct, 2020 | 01:33 PM

Shazia Bashir

سٹی42: صوبائی دارالحکومت لاہور  میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکووں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر سامان سے محروم کر دیا۔

 

 تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور  میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکووں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر سامان سے محروم کر دیا ہے۔

 

شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں انیس کے گھر سے چور 2لاکھ نقدی، پرائز بانڈ، گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے، ڈیفنس میں مسلح ڈاکو انجم سے گن پوائنٹ پر  4لاکھ 70ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔مصطفی ٹاون میں علی رضا سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 3 لاکھ 45 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔

فیصل ٹاون میں مبشر سے اسلحے کے زور پر 2 لاکھ 30 ہزار لوٹ لیے گئے، مصری شاہ میں ڈاکو موٹرسائیکل سوار لیاقت سے2  لاکھ 80 ہزار اور ہنجروال میں انجم سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 25 ہزار چھین کر فرار ہو گئے، گلبرگ، کوٹ لکھپت، ڈیفنس، مانگا منڈی اور قائد اعظم انڈسٹریل ایریا سے گاڑیاں جبکہ اقبال ٹاون، مانگا منڈی، لٹن روڈ، راوی روڈ، پرانی انارکلی اور غازی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزیدخبریں