ماہرہ خان فلم قائداعظم زندہ باد میں فہد مصطفی کی ہیروئن بنیں گی

24 Oct, 2020 | 09:40 AM

Shazia Bashir

رائل پارک (ذین مدنی ) ماہرہ خان فلم قائداعظم زندہ باد میں فہد مصطفی کی ہیروئن بنیں گی، اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفی پہلی بار ایک ساتھ مرکزی کرداروں میں سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان فلم قائداعظم زندہ باد میں فہد مصطفی کی ہیروئن بنیں گی، اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفی پہلی بار ایک ساتھ مرکزی کرداروں میں سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

 

 دونوں اداکار نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم قائد اعظم زندہ باد میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، فلم کی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے جو معاشرے میں بدنام پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے اور یہ فلم اگلے سالریلیز کی جائے گی۔

 

اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فلم کے ٹیزر کی جھلکیاں شئیر کیں ہیں جو چند روز قبل ہی ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم میں فہد مصطفیٰ کے کردار سے متعلق ہدایتکار نبیل قریشی اپنے انٹرویو میں پہلی ہی بتاچکے ہیں کہ وہ ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں