واٹس ایپ صارفین کے لئےشاندار خبر

24 Oct, 2020 | 09:46 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) واٹس ایپ کا شمارسوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپلیکیشنز میں ہوتاہے، کمپنی اپنے صا رفین کی خواہشات کے مطابق نت نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہے، اب ایک نیا فیچر متعارف کرایا جس نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی۔

تفصیلات کے مطابق عصر حاضر میں سوشل میڈیا کا استعمال صارفین میں کافی حد تک مقبول ہوچکا ہے، فیس بک، ٹویٹر،زوم،ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور اس جیسی دیگر ایپس نے زندگی میں انقلاب برپا کردیا، جہاں ان کے استعمال سے فوائد اٹھائے جارہے ہیں،وہیں  کچھ مسائل نے بھی جنم لے لیا، ہیکرز کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا چوری کرنا، ہیکر کرنا آسان ہے کیونکہ متعدد صارفین ان ایپس کی سکیورٹی مینو کو ایکٹو نہیں کرتے اور ہیکرز کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ واٹس ایپ صارفین کی مشکلات کے ازالہ کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جو کہ مقبول ہورہا ہے۔

اس کے تحت آپ کسی بھی شخص یا گروپ کی چیٹ کو ہمیشہ کے لیے میوٹ (بند) کر سکیں گے۔نئے فیچر کوواٹس ایپ کی ’چیٹ سیٹنگز‘ میں یہ آپشن حال ہی میں شامل کیا گیا ہے۔یہ نیا فیچر اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ہی ایپس میں دستیاب ہے۔

صارفین کسی بھی شخص کی چیٹ کو میوٹ کرنا چاہتے ہیں تو ان اصول پر عمل پیرا ہوکر ایسا ممکن ہوسکتا ہے،سب سے پہلےواٹس ایپ پر چیٹ کو  کھولیں۔ اس کے بعد سکرین کے اوپر سیدھے ہاتھ کی طرف ’میوٹ نوٹی فکیشن کا آپشن نظر آئے گا۔ اس میوٹ نوٹی فکیشن کے آپشن پر کلک کریں گے تو نئی اپ ڈیٹ کے تحت  آپ کو وہاں ’آلویز‘ یعنی ہمیشہ کے لیے چیٹ میوٹ کرنے کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد وہ چیٹ میوٹ ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ ورژن اور ڈیسک ٹاپ سروس کے لیے ڈارک موڈ تھیم پیش کرنے اورکائی آپریٹنگ سسٹم ہو نے والے فیچرز فون میں سٹیٹس فیچر کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ نئے کانٹیکٹس کو با آسانی سے ایڈ کرنے کے حوالے واٹس ایپ نے نیا کیو آر کوڈ متعارف کرایا ہے، اس فیچر کی بدولت صارف کسی دوسرے صارف کے کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے کانٹیکٹس میں شامل کرسکے گا، جس سے فون نمبر کو ٹائپ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آےگی۔

مزیدخبریں