ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاطف اسلم کی نئی تصویر،مداحوں میں دلچسپ بحث چھڑ گئی

عاطف اسلم کی نئی تصویر،مداحوں میں دلچسپ بحث چھڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر مداحوں کا کہنا ہے کہ گلوکار شاید اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا پاسورڈ بھول گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں گلوکار اسٹیج پر پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ عاطف اسلم کی تصویر بے رنگ یعنی ’بلیک اینڈ وائٹ‘ ہے۔ عاطف اسلم نے اپنی تصویر کو کسی قسم کا کوئی کیپشن نہیں دیا لیکن اس کے باوجود بھی اُن کے مداحوں کی جانب سے گلوکار کی تصویر پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سائرہ خان نامی صارف نے گلوکار کی تصویر پر سب سے پہلے کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنا انسٹا پاسورڈ بھول گئے ہیں یا جان بوجھ کر ہمیں انتظار کرنے پر مجبور کیا ہے؟ صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عاطف اسلم نے قہقہے والے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ میں آپ سب کے لیے کسی نئے پراجیکٹ پر کام کر رہا تھا۔ 

ایک صارف نے عاطف اسلم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ آپ ہمارے کمنٹس پڑھے رہے ہیں۔ صارف کے کمنٹ کے جواب میں عاطف اسلم نے لکھا کہ ’جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک کہا۔

گلوکار نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ رواں سال حج کے موقع پر کی تھی اور اُس کے بعد اُنہوں نے اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک تین لاکھ 20 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam) on