( سٹی 42 ) مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کرنے کا معاملہ، 2 گھنٹے گزرنے کے باوجود وزیراعظم کی ہدایت پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کو وزیراعظم کی ہدایت پر عملدرآمد کے احکامات موصول نہ ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نےحکومت پنجاب سے مریم نواز کو والد کی تیمار داری کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی تھی۔
دوسری جانب گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ مریم نواز والد کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں تو تعاون کریں گے، پنجاب حکومت ہر ممکن سہولت مہیا کی ہے۔ ہماری کوشش ہے مریم نواز زیادہ سے زیادہ وقت اپنے والد کیساتھ گزاریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے والد سے ملاقات کیلئے سروسز اسپتال لایا گیا تھا تاہم والد سے ملاقات کے دوران مریم نواز کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں سروسز ہسپتال میں ہی داخل کرلیا گیا تھا۔