( عمران یونس ) صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں قائم کینٹینوں کی چیکنگ کی، ناقص انتظامات پر 50 کو جرمانہ اور 154 کو وارننگ نوٹس جاری کردئیے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 2 سو 64 ہسپتال کینٹینوں کی چیکنگ کی اور ناقص انتظامات پر 50 کو جرمانہ جبکہ 154 کو وارننگ نوٹس جاری کردیئے۔ لاہور زون میں 54، راولپنڈی 154، ملتان میں 29 اور مظفر گڑھ زون میں 27 ہسپتال کینٹینوں کو چیک کیا گیا۔ ملاوٹی دودھ کے استعمال، کچن ایریا میں چوہوں کی موجودگی پر کارروائیاں کی گئیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور ملازمین کے میڈیکلز بھی عدم موجود پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے کنٹینز کی چیکنگ کا عمل مسلسل جاری رکھا جاتا ہے۔ علاج کی خاطر ہسپتالوں میں آنیوالے لوگ مضر صحت اشیاء کی فراہمی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔
کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ناقص اشیاء خورونوش کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے، ہمارا مشن محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنا کر غذائی بیماریوں کا خاتمہ کرنا ہے۔