( علی ساہی ) آئی جی پنجاب کو آزادی مارچ سے پہلے بھاری اخراجات کی لسٹ موصول ہوگئی، لاہور سمیت پنجاب بھر سے اہلکاروں کے کھانے پینے، رہائش، تیل اور دیگر سکیورٹی آلات کے کرایوں کی مد میں 20 کروڑ سے زائد کے فنڈز مانگ لیے گئے ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں 27 اکتوبر کو آزادی مارچ متوقع ہے جس کی وجہ سے پنجاب بھر کی فورس آزادی مارچ کے حوالے سے صوبہ بھر میں تعینات ہوگی۔ بیشتر اضلاع میں پنجاب کانسٹیبلری سے بھی ریزرویں منگوائی گئی ہیں۔ لاہورسمیت پنجاب بھر کے اہلکاروں کے کھانے پینے، رہائش، نقل وحرکت، گاڑیوں کے تیل اور سکیورٹی آلات کے کرایوں کی مد میں 20 کروڑ سے زائد کے فنڈز مانگ لیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے فنڈز کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، منظوری کے بعد تمام اضلاع کو فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔