ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے تاجر برادری سرگرم

24 Oct, 2019 | 08:09 PM

Arslan Sheikh

( شہزاد خان ) ایک جانب تاجروں کے چیئرمین ایف بی آر سے مذاکرات تو دوسری جانب انجمن تاجران نعیم میر گروپ ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم، آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر ملک بھر میں مختلف شہروں کا دس روزہ دورہ مکمل کرکے لاھور پہنچ گئے۔

انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے 29 اور 30 اکتوبر کی ہڑتال کی کامیابی کے لئے ملک بھر کا 10 روزہ دورہ کیا۔ اس موقع پر کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، نواب شاہ، سکھر ٹھٹہ، نوشہرو فیروز اور جیکب آباد سمیت سندھ بھر کے تاجروں نے 29 ، 30 اکتوبر کی ہڑتال کی حمایت کی۔

نعیم میر نے راولپنڈی، اٹک، چنیوٹ، جہلم، گوجرانوالہ، رحیم یارخان، خانیوال اور ننکانہ صاحب کا بھی دورہ کیا۔ پنجاب کے تمام اضلاع کے تاجروں نے بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا۔ مرکزی رہنما انجمن تاجران نعیم میر کل لاہور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

مزیدخبریں