ڈاکٹر یاسمین راشد نے  نواز شریف کی صحت تسلی بخش قرار دے دی

24 Oct, 2019 | 07:05 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میاں نواز شریف کی صحت تسلی بخش قرار دے دی  انہوں کے کہا ہے کہ میاں صاحب کو آئی ٹی پی کا مرض ہے جو قابل علاج ہے، دو سے تین روز میں مکمل طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔

سروسز ہاسپٹل میں کراچی سے بلائے گئے سپیشلسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی، نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز اور پروفیسر خالد مسعود گوندل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے، ان کو تھرموبو سائٹو پینیا پر پورا کا مرض ہے جو کبھی بھی کسی کو بھی ہو سکتا ہے اور قابل علاج ہے، مناسب علاج کر رہے ہیں جلد مکمل صحت یابی کی امید ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا بیرون ملک علاج کے سوال پر کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جانتی ہے کہ اجازت کس نے دینی ہے، بیرون ملک کسی بھی ڈاکٹر کی خدمات کے لئے وزیراعظم اور وزیراعلی نے جہاز کی بھی پیش کش کی ہے وہ جس کو چاہیے بلوا سکتے ہیں تاہم نواز شریف کو باہر جانے  کی اجازات کس نے دینی ہے وہ خود ن لیگ بہتر جانتی ہے۔

 وزیر صحت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف شوگر اور قلب سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے جس پر میاں نواز شریف نے بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

                    

مزیدخبریں