( جیند ریاض ) محکمہ تعلیم میں ایک ہی جگہ دس سے پندرہ سال تک تعینات رہنے والے افسران کیخلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔ نیب انکوائری مکمل کرکے رپورٹ 25 اکتوبر کو ہائیکورٹ میں پیش کرے گا، ابھی تک محکمہ تعلیم میں زائد عرصہ سے تعینات 80 افسران کا تبادلہ کیا جاچکا ہے۔
محکمہ تعلیم میں عام طور پر افسران کی ایک عہدے پر تعیناتی کا عرصہ تین سال ہے۔ دس سے 15 سال تک تعینات رہنے والے افسران نے حکومت کو کیا فائدہ پہنچایا نیب انکوائری کرے گا۔ محکمہ تعلیم میں زائد عرصہ سے تعینات 80 افسران کا تبادلہ کیا جاچکا ہے۔ تبدیل ہونے والوں میں تین ڈپٹی سیکرٹری اور متعدد سیکشن آفیسرز شامل ہیں۔
دس سال سے تعینات ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم، ڈی پی آئی سکینڈری سید ممتاز شاہ، ڈپٹی سیکرٹری اکرام مرزا اور ڈائریکٹر روبینہ عباس کو بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔