( قیصر کھوکھر ) حکومت پنجاب نے لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں شیشہ کیفے پر مزید پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے شیشہ کیفے پر پہلے سے نافذ دفعہ 144 ختم ہونے پر دوبارہ نئے سرے سے چھ ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور پنجاب پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شیشہ کیفے کیخلاف کارروائی کریں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلہ میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پنجاب میں پہلے ہی شیشہ کیفے پر پابندی عائد ہے اور حکومت کی نافذ کردہ دفعہ 144 تین روز قبل ختم ہو گئی تھی اور اب دوبارہ نئے سرے سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، پابندی کا اطلاق چھ ماہ تک کیلئے ہوگا۔