(سٹی 42) سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت بہتر ہوگئی، اُن کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 20 ہزار ہو گئی، میڈیکل بورڈ نے ان کا بون میرو ٹیسٹ اور پیٹ کا سی ٹی سکین ملتوی کردیا۔
میڈیکل بورڈ نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ مکمل کرلیا، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 7 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار ہوگئے، میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم کا بون میرو ٹیسٹ اور پیٹ کا سی ٹی سکین عارضی طورپر ملتوی کرتے ہوئے نواز شریف کے خون کےخلیوں میں ٹوٹ پھوٹ کاعلاج شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
آج سابق وزیراعظم کی والدہ شمیم بیگم، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، معروف عالم دین مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل، سابق سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے سروسزہسپتال میں زیر علاج نواز شریف سے ملاقات کی اور انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی، شہبازشریف نے عوام اورپارٹی کارکنوں سے سابق وزیر اعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا ؤں کی اپیل کردی۔