ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو بڑی اجازت دیدی

 احتساب عدالت نے شہباز شریف کو بڑی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) احتساب عدالت نے آشیانہ سکینڈل کیس میں تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد تینوں کو دیگر وکلاء کی جرح کیلئے دوبارہ  12 نومبر کیلئے پابند کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف نے عدالت آنے سے قبل لفٹ سے آنے کی استدعا کی، لفٹ خراب ہونے پر شہباز شریف کو سیڑھیوں سے آنے کا کہا گیا، عدالت میں شہباز شریف نے بتایاکہ وہ بیماری کے باوجود عدالتی حکم پر پیش ہوگئے ہیں، ان کی کمرمیں درد ہے، ان کو جانے کی اجازت دی جائے، عدالت میں شہبازشریف نے استثنیٰ کی درخواست دی جسے منظور کر کے عدالت نے شہباز شریف کو جانے کی اجازت دیدی۔

آشیانہ کیس کے تین گواہوں ثاقب الرحمان، ریاض اور شکیل کے بیان پر وکلاء نے جرح کی، جرح کے دوران قاضی مصباح ایڈووکیٹ اور پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ کے درمیان کافی نوک جھونک ہوتی رہی، اس موقع پر نامزد ملزم احد چیمہ، فواد حسن فواد اور دیگر تیرہ ملزمان حاضر تھے۔

احتساب عدالت کے جج نے تینوں گواہوں کو دوبارہ 12 نومبر کیلئے پابند کردیا، 12 نومبر کو  ملزمان کے وکلاء جرح مکمل کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer