" نواز شریف کی خراب صحت کے ذمہ دار عمران خان ہیں"

24 Oct, 2019 | 11:31 AM

Sughra Afzal
Read more!

(قذافی بٹ) قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے نوازشریف کی خراب صحت کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیدیا، کہتےہیں عمران خان نے سابق وزیراعظم کو اذیت دینے کیلئے نیب سمیت مختلف اداروں کو استعمال کیا۔

سروسز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تین باروزیراعظم رہنے والے کو سی کلاس دینے کا جو آرڈیننس جاری کیا گیا، وہ قابل مذمت ہے، عمران خان سابق وزیر اعظم کی صحت کو اس حال تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے، حکومت مارچ میں شرکت کیلئے راستہ روکے ہمیں کوئی پرواہ نہیں، جیل بھرنی پڑی تو جیل بھی بھریں گے، عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے (ن) لیگ کے شیر میدان میں ہیں۔

واضح رہے کہ پیر سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اُن کے پلیٹ لیٹس کی تعداد صرف 7 ہزار رہ گئی ہے،نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی کمی کی ابتدائی تشخیص ہوگئی، اُنہیں خون کے خلیوں میں ٹوٹ پھوٹ کا امیون تھرمبوسائیٹوپینیا  کا مرض لاحق ہے۔

مزیدخبریں