(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون، سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی خیریت دریافت کی۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی خیریت دریافت کی، گورنر پنجاب نے شہباز شریف کو سابق وزیراعظم کا بہتر علاج کرانے اور ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
واضح رہے کہ پیر سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اُن کے پلیٹ لیٹس کی تعداد صرف 7 ہزار رہ گئی ہے،نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی کمی کی ابتدائی تشخیص ہوگئی، اُنہیں خون کے خلیوں میں ٹوٹ پھوٹ کا مرض لاحق ہے۔