سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹی ٹین لیگ کے لئے قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ، پی سی بی لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو کیس ٹو کیس جائزہ لے کر این او سی جاری کرے گا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے ٹی ٹین لیگ کے حوالے سے تمام معلومات ملنے کے بعد اپنے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیگ کے پہلے ایڈیشن کی طرح دوسرے ایڈیشن میں بھی پی سی بی کا انٹیگریٹی آفیسر قومی کھلاڑیوں کے ساتھ لیگ کے معاملات کو مانیٹر کرنے کے لئے موجود ہوگا۔
بورڈ کے اس فیصلہ کے بعد لیگ میں حصہ لینے کے خواہش مند کھلاڑی بورڈ سے ذاتی حیثیت میں رابطہ کر کے این او سی کے حصول کی درخواست دیں گے اور بورڈ تمام کھلاڑیوں کے معاملے کا کیس ٹو کیس جائزہ لے کر این او سی جاری کرے گا۔