مالدیپ کرکٹ ٹیم، پاکستانی کلب کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست سے دوچار

24 Oct, 2018 | 07:47 PM

Arslan Sheikh

شہبازعلی: مالدیپ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے پانچویں میچ میں احمد گلاس کے ہاتھوں 20 رنز سے شکست کا سامنا، مہمان ٹیم کے کوچ، منیجر اور کپتان نے دورہ پاکستان کو کوشاندار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ میں احمد گلاس نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 146 رنز بنائے، بلال ارشد نے 73 رنز سکور کیے، مالدیپ کےمحمد رشوان نے تین، جب کہ محمد محفوظ اور محمد سعید سیفی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مالدیپ کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر 126 رنز بناسکی، یوسف اذیان نے 28 اورحسن حاذق نے 25 رنز سکور کیے، احمد گلاس کے نوید بابر نے تین اور زیرک غازی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مالدیپ کے کوچ آ صف خان اور منیجر نے دورہ پاکستان میں اپنی ٹیم کی بھرپور رہنمائی پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے نتیجے میں ان کی ٹیم کویت ایشیئن ٹرافی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

مالدیپ کی ٹیم لاہور کے 9 روزہ دورے کے بعد کل رات اپنے وطن روانہ ہوجائے گی۔     

مزیدخبریں