ملک اشرف: پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ برادران کو لاہور ہائیکورٹ سے پھر ریلیف مل گیا۔ عبوری ضمانت میں 15 دن کی توسیع مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سعد اور خواجہ سلمان کو لاہور ہائیکورٹ سے پھر ریلیف مل گیا۔ خواجہ برادران کی عبوری ضمانت میں 15 دن کی توسیع کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جبکہ نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق لاہور ہائی کورٹ پہنچے۔ جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستوں پر خواجہ برادران کی عبوری ضمانت میں 15 دن کی توسیع کر دی۔