نئے پاکستان میں بھی سرکاری سکول بنیادی سہولتوں سے محروم

24 Oct, 2018 | 02:23 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض)نئے پاکستان میں بھی سرکاری سکولوں کے حالات نہ بدلے، گورنمنٹ پرائمری سکول واڑہ ستارشاہ  میں فرنیچر کی قلت، صفائی کا مسئلہ اور کمرہ جماعت میں لائٹ نہ ہونے سے بچوں کی آنکھیں خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

واڑہ ستار شاہ کا گورنمنٹ پرائمری سکول صوبائی وزیر تعلیم کی توجہ کا منتظر ہے، فرنیچر کی کمی کے باعث طلبا زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ سکول کی چار دیواری بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ چوکیدار علی رضا مہینے میں ایک آدھ بار سکول کا رُخ کرتا ہے۔

ہیڈ مسٹریس مسرت شیریں کا کہنا ہے کہ چوکیدار علی رضا کو ڈپٹی ڈی ای او شبنم کی مکمل حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر غیر حاضر رہتا ہے، انہوں نے کہاکہ فرنیچر کے مسئلہ بارے محکمہ کو متعدد بار درخواستیں دے چکی ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے پہلے 100 روزہ پلان میں سرکاری سکولوں کے بچوں کو ورلڈ کلاس تعلیمی سہولیات فراہم کرنےکا دعوی تب پورا ہوگا جب اس جیسے دیگر سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزیدخبریں