ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی،اپوزیشن کی ویڈیو جعلی ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم ) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہےکہ اپوزیشن کی جانب سے دکھائی جانے والی ویڈیو جعلی ہے ، بائیکاٹ کےباوجود اپوزیشن ارکان حاضریاں لگا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کاکہناتھاکہ بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کی اپوزیشن جعلی ویڈیو دکھا رہی ہے،اسمبلی میں نہ آنے والوں نے بھی ٹی اے ڈی اے کے لئے درخواست دی ان کے خلاف ضابطہ فوائد سمیٹنےکاالزام عائد کیا جائے  اپوزیشن نے ایک طرف بائیکاٹ کااعلان کیا جبکہ دوسری جانب اپوزیشن ارکان حاضری بھی لگا رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف پرتنقیدبھی کی ،ان کاکہناتھاکہ اگر مسلم لیگ (ن) نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے تو ان کے ارکان پیسوں کی خاطر حاضریاں کیوں لگا رہے ہیں ۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن پر ہنگامہ آرائی کے الزام کی تحقیقات کے لیے سپیکر کی قائم کردہ کمیٹی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیاہے، 12 اراکین پر مشتمل کمیٹی کا نوٹیفیکشن سپیکر کی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری قانون نے جاری کیا،کمیٹی میں10 اراکین حکومتی جماعت جبکہ 2مسلم لیگ ن سے ہیں کمیٹی دو ہفتوں کے اندر تحقیقات کرکے سپیکر کو رپورٹ پیش کرے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer