(سٹی 42) پاک سعودیہ معاہدوں سے روپے کی قدر میں بہتری آگئی، ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 131 روپے پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب میں معاہدوں نے ڈالر کی قیمت کو گرا دیا۔ انٹربینک میں ڈالر 2 روپے کمی کے بعد 131 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں ایک روپے کی کمی کے بعد قیمت خرید 132 روپے جبکہ قیمت فروخت 133 روپے ہوگئی۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فاریکس مارکیٹ میں اُتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت نہیں ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا د و روزہ دورہ سعودی عرب کامیاب ہوگیا، سعودی عرب نے ادائیگیوں کے توازن کیلئے پاکستان کو تین ارب ڈالر کا تیل اور تین ارب ڈالردینےکا فیصلہ کیا ۔ اس کےعلاوہ سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری منصوبہ لگانے پر بھی رضا مند ہوگیا ۔