ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورہائیکورٹ کےسات سنیئر ججزپرمشتمل انتظامی کمیٹی کی ازسر نو تشکیل

لاہورہائیکورٹ کےسات سنیئر ججزپرمشتمل انتظامی کمیٹی کی ازسر نو تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)  چیف جسٹس محمدانوارالحق کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کےسات سینئر ججز پر مشتمل انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس محمد یاورعلی کی ریٹائرمنٹ کے باعث سات رکنی انتظامی کمیٹی کو ازسر نوتشکیل دیا گیا، انتظامی کمیٹی میں جسٹس سردار محمد شمیم خان، جسٹس مامون رشید،جسٹس محمد قاسم خان ،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد فرخ عرفان خان شامل ہیں، سنیارٹی میں ساتویں نمبر پر آنے والے جسٹس امین الدین خان کو بھی انتظامی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس محمد انوارالحق کی منظوری کے بعد انتظامی کمیٹی بارے نوٹیفکیشن جاری ہوگا،واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے اور نئے چیف جسٹس محمدانوارالحق کو مقرر کیا گیا کیونکہ سنیارٹی لسٹ کے مطابق ان کا نام پہلے آیاوہ 31دسمبر2108تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer