ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اضافی فیسیں لینے والے پرائیویٹ سکولوں کیلئے شکنجہ تیار

 اضافی فیسیں لینے والے پرائیویٹ سکولوں کیلئے شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) اضافی فیسیں وصول کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کیلئے شکنجہ تیار، صوبائی حکومت کا ریگولیٹری اتھارٹی کا نیا قانون آخری مراحل میں داخل، محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سمری وزیر اعلیٰ کوارسال کردی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے قانون پر بنائی گئی ریگولیٹری اتھارٹی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کیبنٹ کمیٹی باقاعدہ منظوری دے گی۔ اتھارٹی پرائیویٹ سکولوں کے خلاف اضافی فیسوں پر کارروائی کرنے کا مکمل اختیار رکھے گی۔ جبکہ سزا و جزا کا عمل بھی شامل ہو گا۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ریگو لیٹری اتھارٹی میں نجی سکولوں کے ممبران اور والدین بھی شامل ہوں گے۔ جس میں خصوصی طور پر گرمیوں کی چھٹیوں کی یکمشت فیس کی وصولی اور اضافی تنخواہوں سمیت نجی سکولوں میں والدین سے اضافی اخراجات کی وصولیوں کے لیے نئی پالیسی لائی جارہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer