ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی امین گنڈاپور آنسو گیس کا مقابلہ کرنے کے لئے حیرت انگیز ٹیکنالوجی ساتھ لے آئے

Ali Amin Gandapur, Tear Gas Shelling, Anti Tear Gas fans, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اپنے صوبہ میں روزانہ دہشتگردوں کے ہاتھوں مرنے والے معصوم شہریوں اور پولیس کے اہلکاروں کو دہشتگردوں کی گولیوں سے بچانے کے لئے تو کچھ نہیں کرتے لیکن انہوں نے اسلام ااباد پر دھاوا بولنے کے لئے روانگی سے پہلے خود کو آنسو گیس کے ممکنہ اثر سے بچانے کے لئے خوب انتظام کر لیا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے لاکھوں روپے خرچ کر کے دو جہازی سائز کے پنکھے ایک ٹرک پر نصب کروائے ہیں، یہ  پنکھا بردار ٹرک وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سواری کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔ آئیڈیا یہ ہے کہ جب اسلام آباد یا پنجاب کی پولیس علی امین کے قافلے کو روکنے کے لئے آنسو گیس کے شیل فائر کرے گی تو گیس کو علی امین گنڈاپور تک پہنچنے سے روکنے کے لئے یہ جہازی سائز کے پنکھے چلا دیئے جائیں گے۔ پنکھے چلتے ہی آنسو گیس  کا رخ بدل جائے گا اور وہ ان جہازی سائز کے پنکھوں کی وجہ سے علی امین گنڈاپور کی گاڑی تک نہیں پہنچ سکے گی۔

یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اسلام آباد یلغار میں لانے سے پہلے آنسو گیس سے بچنے کی اس لوکل ٹیکنالوجی کی پشاور مین کوئی آزمائش بھی کی گئی ہے یا نہیں تاہم اس بات کا قومی امکان نظر آ رہا ہے کہ آج شب کسی وقت یا کل صبح اس انتظام کی آزمائش ضرور ہو جائے گی۔

دل چسپ امر یہ ہے کہ علی امین گنڈاپور کے قافلے میں چار ہزار کے لگ بھگ افراد شامل ہیں لیکن آنسو گیس سے بچانے کا انتظام صرف علی امین کے لئے ہی کیا گیا ہے۔ ۔