سٹی42: کوئٹہ میں مغوی طالب علم کی عد م بازیابی پر احتجاج کے لئے پہیہ جام ہڑتال کی کال کے بعد کل بلوچستان میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
پہیہ جام ہڑتال کی کال اغوا ہو جانے والے ایک کمسن طالب علم کی عدم بازیابی پر احتجاج کے لئے دی گئی ہے۔ اس ہڑتال کی کال کے بعد بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے صوبہ کے تمام تعلیمی ادارے کل پیر کے روز بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ محکمہ تعلیم کے کوئٹہ سے جاری ہونے والے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ ہڑتال کی وجہ سے سکول ، کالج اور یونیورسٹیاں کل بند رہیں گے۔
بلوچستان کی کئی سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے کمسن طالب علم کے اغوا کے واقعہ پر اس کے والدین سے اظہار یکجہتی کے لئے پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔