سٹی 42 : لاہور شہر بند ہونے باوجود فضائی الودگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
فضائی آلودگی کی مجموعی شرح میں بتدریج اضافہ نظر آیا ہے، جس کے بعد لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آچکا ہے، جبکہ دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا تیسرا نمبر ہے ۔
لاہور کامجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 251 ریکارڈ کیا گیا گیا، سید مراتب علی روڈ پر فضائی الودگی کی شرح 324 ریگارڈ کی گی ، یو ایس کونسلیٹ پر فضائی الودگی کی شرح 278، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 258 ، غازی روڈ انٹرچینج پرآلودگی کی شرح248 ، پاکستان انجینئرنگ سروس میں آلودگی کی شرح 314 ، جبکہ پولوگراؤنڈ میں آلودگی کی شرح 324 ریکارڈ کی گئی ۔