ویب ڈیسک : علی امین گنڈاپور کا قافلہ موٹروے ایم ون چھچھ انٹرچینج کےمقام سے پنجاب میں داخل ہوگیا ۔
علی امین گنڈاپور کا قافلہ اٹک غازی کے مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ کوئی روکاٹ نا ہونے کے باوجود بھی پی ٹی آئی کا قافلہ بہت سست روی سے آگے جارھا ہے ۔
پی ٹی آئی کےکئی مرکزی رہنما اور ممبران صوبائی اسمبلی بھی قافلے کےہمراہ ہیں، قافلے میں ہزاروں کارکنان شریک ،گاڑیوں کی کئی کلومیٹر تک لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں،
قافلہ میں شریک کارکنان کا جذبہ دیدنی ،تمام تررکاوٹیں کراس کرکے ہرصورت اسلام آباد پہنچنے کا عزم نظر آرہا ہے ۔
پولیس کی جانب سے قافلے کے لئے پہلی رکاوٹ موٹروےغازی بروتھا نہرپل پر لگائی گئی ہے، غازی بروتھانہرپل پر احتجاجی قافلے کو تعینات فورسسز اور رکاوٹوں کاسخت مزاحمت کا سامنا ہوسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں 3 دنوں کے لیے دفعہ 144 لگائی گئی ہے ۔