آخری کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی؛ وفاقی وزیر امیر مقام

24 Nov, 2024 | 07:53 PM

سٹی 42: وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کردی، یہ آخری کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ تحریک انصاف انتشار کی سیاست کررہی ہے ، پورا پاکستان بند ہے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، شرپسندوں کا ٹولہ افراتفری چاہتا ہے، ان کاکہناتھا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کردی، کرم میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے ،علی امین کی کوئی ترجیحات نہیں  ہیں 

 وفاقی وزیر  نے کہا حتجاج سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہوتا ہے ، یہ آخری کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی ،خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے ، عوام کو پتہ ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کا کوئی مقصد نہیں ہے ، علی امین گنڈا پور صوبے پر توجہ کی بجائے احتجاج میں مصروف ہیں ، کے پی میں صوبے کے سرکاری ملازمین کو احتجاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

مزیدخبریں