سٹی 42 : پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ"الجہاد" فساد اور فتنہ کی نذر ہو گیا ، نہ انقلاب آیا نہ خان چھُوٹا لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ عوام نے فتنہ اور فساد چھوڑ دیا ہے۔
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کیا گیا، کہا کہ فرنچائیز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے مسترد کر دیا ، پنجاب کی عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بشرا بی بی اور علیمہ باجی دونوں غائب جلد علی امین گنڈا پور کی بھی غائب ہونے کی خبر آئے گی، بشرا بی بی اور علیمہ باجی دونوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کر دیا، فتنہ جیل میں بند ہے پہلے ملک لوٹنے پہ لگا ہوا تھا اب فساد پھیلانے پہ لگا ہوا ہے، ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا ، کہاتھا گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں، آدھا انقلاب انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک بار پھر خیبر پختونخواہ کی صحت اور ریلیف پہ خرچ ہونے والے وسائیل ریاست کے خلاف دہشتگردی کی نظر ہوگئے، شکر ہے آج کے بعد انقلاب کا تماشہ تو بند ہوگا، لیکن ہیں بڑے بے شرم اِن کا کوئی پتہ نہیں ۔