ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیلا روس کے 68 رکنی اعلی سطحی وفد کی اسلام آباد آمد; محسن نقوی کیجانب سے تپاک استقبال

بیلا روس کے 68 رکنی اعلی سطحی وفد کی اسلام آباد آمد; محسن نقوی کیجانب سے تپاک استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : بیلا روس کے 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کی اسلام آباد آمد، وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کا  پر تپاک استقبال کیا ۔ 

وفد میں بیلاس روس کے وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر صنعت، وزیر عدل و انصاف، وزیر مواصلات، وزیر قدرتی وسائل، وزیر ہنگامی حالات اور چیئرمین ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل ہیں، وفد میں بیلاروس کی 43 بڑی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریجنکوف اور وزیر توانائی سے ملاقات ہوئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ وفد کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان کی حکومت اور عوام بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی کل آمد کے منتظر ہیں، بیلاروس کے صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں  انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھانے کا خواہاں ہے ، دورے سے دونوں ممالک کے مابین  صنعت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا ۔