ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’پی ٹی آئی لیڈران نہیں چاہتے کہ بانی جیل سے باہر آئے‘

’پی ٹی آئی لیڈران نہیں چاہتے کہ بانی جیل سے باہر آئے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تمام بڑے لیڈران کہاں ہیں ، لاکھوں لوگ کہاں ہیں ،   پنجاب میں کہیں پی ٹی آئی کا احتجاج نظر نہیں آرہا ۔

وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں دھاوا بولا جارہا ہے ، انتہا پسندی کے خلاف متحد ہونا ہوگا ، علی امین گنڈا پور اسلام آباد پر حملہ کرنا چاہتے ہیں، ان کو اپنے صوبے کا کوئی خیال نہیں ، علی امین گنڈا پور احتجاج کی بجائے اپنے صوبے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سربراہان کی آمد پر دارالحکومت پر دھاوا بولا جارہا ہے۔ 

مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈران نہیں چاہتے کہ بانی جیل سے باہر آئیں، پی ٹی آئی رہنما رضاکارانہ گرفتاریاں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ترجیج ہے ، شر پسند عناصر کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی, عوام نے پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کردیا ، پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر چکا ہے، چلو پنجاب میں سخت حکومت ہے ، سندھ اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کا احتجاج کہاں ہے ، ہر ایم این اے کو 2 سے  چار ہزار لوگ لانے کا ٹارگٹ دیا گیا ، آج ڈو اور ڈائی والے جلسے کا کیا ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گلے میں پٹہ ڈال کر دارالحکومت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ، ایسا نہ ہو کہ علی امین گنڈا پور ایک بار پھر پوری رات اپنے کارکنوں کو بے وقوف بنائیں.