’دھرنے سے جان چھڑانے کیلئے پی ٹی آئی رہنما رضاکارانہ گرفتاریاں دے رہے ہیں‘

24 Nov, 2024 | 05:19 PM

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سارے لوگ نہیں چاہتے کہ بانی باہر آئے، پی ٹی آئی صرف اور صرف این آراو چاہتی ہے۔

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ امن وامان قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، میں شہر گھوم کر آیا ہوں، شہر میں فیملیز پارکس میں گھوم رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں راستے بند ہونے کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، ملکی سیاست انتشاریوں کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے دھرنے سے جان چھڑانے کے لیے خود گرفتاریاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے۔

مزیدخبریں