سیاسی احتجاج یا ملک کی عزت اور وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش اور کھیل؟

24 Nov, 2024 | 05:05 PM

سٹی 42 : نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار کا موجودہ صورتحال پر اہم بیان سامنے آگیا ۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ سیاسی احتجاج یا ملک کی عزت اور وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش اور کھیل؟ ، ‏بار بار تحریکِ انصاف کیوں احتجاج کی کال ایسے وقت دیتی ہے جب اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان  آ رہی ہوں ، چاہے 14 اکتوبر کو چینی وزیرِ اعظم کا دورہ  ہو،  ایس سی او کانفرنس ہو یا بیلاروس کے صدر کا دورہ ہو تحریک انصاف احتجاج کرتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کے ہمراہ وزراء اور اہم کاروباری شخصیات کی اسلام آباد آج آمد ہے، ‏خدارا پاکستان کو اپنی گھٹیا سیاست پر فوقیت دیں ۔ 

مزیدخبریں