ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے شوقین مزاج حامیوں نے بانی کو جیل سے چھڑوانے کے لئے "ڈو آر ڈائی" احتجاج کرنے کی خاطر چلتی ٹرین کو ہاتھ دے دیا۔ باراتیوں کا روپ دھار کر پنجاب پولیس کو چکمہ دے کر اسلام آباد جانے کی کوشش کی لیکن فیصل آباد میں ہی پکڑے گئے۔ ۔ پولیس نے باراتیوں کا سوانگ بھرنے والے 27 رنگ بازوں کو حوالات میں پہنچا دیا۔
یہ رنگ باز نوجوان پھولوں سے سجی 8 بڑی گاڑیوں میں سوار تھے اور بارات کی شکل میں سرگودھا روڈ پر فیصل آباد پولیس کے ناکے کو عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔پولیس نے روک کر تلاشی لی تو شناخت ہونے پر حراست میں لے لیا۔
"ڈو آر ڈائی احتجاج"، بارات لے کر نکلنے والے رنگباز "سسرال" پہنچ گئے
24 Nov, 2024 | 04:55 PM